ڈی آئی خان میں 11 نومبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ڈبل سواری پر پابندی

ایسے اجتماعات اور سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی جن سے امن و امان متاثر ہونے، ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے یا شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔

October 14, 2026 · قومی
ڈی آئی خان میں 11 نومبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ڈبل سواری پر پابندی

ڈی آئی خان میں 11 نومبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ڈبل سواری پر پابندی

 ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بھی ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر حکمت اللہ کی جانب سے 13 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور 11 نومبر 2026 تک برقرار رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایسے اجتماعات اور سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی جن سے امن و امان متاثر ہونے، ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے یا شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔

حکم نامے میں اسلحے کی نمائش، عوامی شاہراہوں پر خیمے لگانے اور عارضی ڈھانچے قائم کرنے پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔