کوئٹہ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، 173 جوان پاک فوج میں شامل

تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ کوئٹہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دورانِ تربیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

October 14, 2026 · قومی
کوئٹہ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، 173 جوان پاک فوج میں شامل

کوئٹہ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، 173 جوان پاک فوج میں شامل

کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بنیادی فوجی تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس کے بعد 173 جوان باقاعدہ پاک فوج کا حصہ بن گئے۔

تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ کوئٹہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دورانِ تربیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جوانوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نئے تربیت یافتہ جوانوں نے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں سپاہی کی حیثیت سے شمولیت اور کامیابی سے تربیت مکمل کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے دفاع کی خدمت کے جذبے کے تحت پاک فوج میں بھرتی ہوئے ہیں۔