قتل کیس میں عمر قید کا سزا یافتہ ملزم 6 سال بعد بری

جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ملزم کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

October 14, 2026 · قومی
قتل کیس میں عمر قید کا سزا یافتہ ملزم 6 سال بعد بری

قتل کیس میں عمر قید کا سزا یافتہ ملزم 6 سال بعد بری

لاہور ہائی کورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم سفیان کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے تقریباً 6 سال بعد بری کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ملزم کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

عدالت کے مطابق مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کی تسلی بخش وجہ پیش نہیں کی جا سکی۔ واقعے کے تین روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ گواہوں اور مدعی کے بیانات میں بھی واضح تضادات سامنے آئے۔ عدالت نے ان نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

مقدمے کے ریکارڈ کے مطابق واقعہ 13 مئی 2020 کو پیش آیا تھا، جس میں ایک شہری زخمی ہوا تھا۔ بعد ازاں زخمی شہری 19 مئی کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔