افغان کرکٹر کی آخری اوور میں انجری، کمنٹیٹرز ہنسی نہ روک سکے

میچ کے پانچویں روز مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔ کھیل ختم ہونے میں چند منٹ باقی تھے، جبکہ بنگلادیش کو فتح کے لیے صرف دو وکٹیں درکار تھیں۔

October 14, 2026 · اسپورٹس
افغان کرکٹر کی آخری اوور میں انجری، کمنٹیٹرز ہنسی نہ روک سکے

افغان کرکٹر کی آخری اوور میں انجری، کمنٹیٹرز ہنسی نہ روک سکے

افغانستان کے کرکٹر قیس احمد بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے آخری اوور میں اچانک انجری کا تاثر دینے پر توجہ کا مرکز بن گئے۔ ان کے انداز نے شائقین کو افغان آل راؤنڈر گلبدین نائب کے مشہور واقعے کی یاد دلا دی۔

میچ کے پانچویں روز مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔ کھیل ختم ہونے میں چند منٹ باقی تھے، جبکہ بنگلادیش کو فتح کے لیے صرف دو وکٹیں درکار تھیں۔

اسی دوران قیس احمد نے گیند کا دفاع کرنے کے بعد اچانک اپنی ران کے پچھلے حصے کو پکڑ لیا اور نیچے بیٹھ گئے۔ ان کے اس عمل کو وقت ضائع کرنے کی کوشش قرار دیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے پر تبصرے شروع ہو گئے۔

کمنٹیٹرز بھی قیس احمد کے اس انداز پر اپنی ہنسی نہ روک سکے اور اسے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گلبدین نائب کے اسی نوعیت کے واقعے سے تشبیہ دی۔

واضح رہے کہ قیس احمد نے 80 گیندوں پر 49 رنز بنا کر افغان ٹیم کو شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کو ڈرا کرانے میں کامیاب رہے۔