جنید اکبر کی بازیابی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ ہاؤس سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
جنید اکبر کی بازیابی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی بازیابی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ ہاؤس سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
درخواست جنید اکبر کے بھتیجے کی جانب سے وکیل محمد انعام یوسفزئی کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں آئی جی پولیس، سی سی پی او اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق جنید اکبر کو پہلے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں حراست میں رکھا گیا اور بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ درخواست میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی سی پی او کی موجودگی میں نامعلوم افراد انہیں وہاں سے لے گئے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ واقعے کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دیا جائے، سی سی پی او سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے اور جنید اکبر کو مبینہ غیر قانونی حراست سے بازیاب کرانے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں۔