باجوڑ میں فائرنگ، پولیس اہلکار نور اللہ شہید، 2 افراد زخمی
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
باجوڑ میں فائرنگ، پولیس اہلکار نور اللہ شہید، 2 افراد زخمی
باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے لوئی سم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نور اللہ شہید جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی سعید الرحمان نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار نور اللہ چھٹی پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔
واقعے میں ملوث افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔