دہشت گردی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،گورنر خیبرپختونخوا

امن کے قیام کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، اس لیے تمام کوششیں صوبے میں پائیدار امن کے لیے بروئے کار لانا ہوں گی۔

October 14, 2026 · قومی
دہشت گردی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،گورنر خیبرپختونخوا

دہشت گردی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اور واضح حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔ امن کے قیام کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، اس لیے تمام کوششیں صوبے میں پائیدار امن کے لیے بروئے کار لانا ہوں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو ان کے حقوق بروقت ملنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے صوبے میں امن قائم کیا جائے گا، جس کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔