اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند کرنے کا حکم

عدالت نے شیشہ کیفوں کو پہلے سے جاری کیے گئے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹس بھی واپس لینے کی بھی ہدایت

October 14, 2026 · قومی
اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند کرنے کا حکم

اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند کرنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تمام اقسام کے شیشہ کیفے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کے مطابق نئے قواعد و ضوابط کی تیاری تک شہر میں کوئی شیشہ کیفہ کھلا نہیں رہے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے یہ احکامات بغیر اجازت نامے کے شیشہ کیفے چلانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جاری کیے۔

عدالت نے شیشہ کیفوں کو پہلے سے جاری کیے گئے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹس بھی واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ حکم کے مطابق نئے قواعد مرتب ہونے تک وفاقی دارالحکومت میں تمام شیشہ کیفے بند رہیں گے۔

اس مقدمے میں عدالت کی جانب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تاہم فیصلے کی تفصیلی تحریر بعد میں جاری کی جائے گی۔