لاہور:سگنل پر کھڑی کار ٹرالر تلے دب گئی،میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق

گاڑی میں پھنسے افراد تک پہنچنے کے لیے کار کے مختلف حصے کاٹے گئے۔ طویل آپریشن کے بعد تینوں افراد کی لاشیں نکال کر مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔

October 15, 2026 · قومی
لاہور:سگنل پر کھڑی کار ٹرالر تلے دب گئی،میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق

لاہور:سگنل پر کھڑی کار ٹرالر تلے دب گئی،میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق

لاہور: گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک سگنل پر رکی ہوئی کار پر 22 ویلر ٹرالر چڑھ گیا۔

حادثے کے نتیجے میں کار بری طرح تباہ ہوگئی اور اس میں سوار افراد اندر پھنس گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے کرین اور دوسرے ٹرالر کی مدد سے کار کو بھاری گاڑی کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کی، جبکہ گاڑی میں پھنسے افراد تک پہنچنے کے لیے کار کے مختلف حصے کاٹے گئے۔ طویل آپریشن کے بعد تینوں افراد کی لاشیں نکال کر مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد عاصم، ان کی اہلیہ ہما عاصم اور بیٹے طلحہ عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں کا تعلق لاہور کے علاقے اچھرہ، شاہ جمال سے بتایا گیا ہے۔

حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور اور عملے کے دیگر افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حادثے میں متاثر ہونے والی کار کا رجسٹریشن نمبر DEX-436 بتایا گیا ہے۔

حادثے کے بعد تباہ شدہ کار کو سڑک سے ہٹا کر علامہ اقبال روڈ پر ٹریفک بحال کردی گئی، تاہم ٹرالر جائے حادثہ پر موجود رہا۔