خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

اس سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی تھی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا

October 15, 2026 · قومی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی تھی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا، جبکہ سینیٹ میں بھی اپوزیشن کی جانب سے واک آؤٹ کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی اور سیاسی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل اور داوڑ کنڈی کے پروڈکشن آرڈرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کے معاملے پر کارروائی متوقع ہے۔