گڑھی شاہو ٹرالر حادثہ، آئی جی پنجاب کا نوٹس،ڈرائیور کی گرفتاری کا حکم

حادثے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

October 15, 2026 · قومی
گڑھی شاہو ٹرالر حادثہ، آئی جی پنجاب کا نوٹس،ڈرائیور کی گرفتاری کا حکم

گڑھی شاہو ٹرالر حادثہ، آئی جی پنجاب کا نوٹس،ڈرائیور کی گرفتاری کا حکم

لاہور: گڑھی شاہو میں ٹرالر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب نے حادثے میں تین قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ٹرالر ڈرائیور سمیت عملے کے دیگر افراد کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

راؤ عبدالکریم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے افسوسناک حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔