برطانیہ میں منشیات اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کے 12 ارکان کو 100 سال سے زائد قید
بریڈفورڈ سے تعلق رکھنے والا یہ منظم گروہ یارکشائر، ہمبر اور دیگر علاقوں میں کلاس اے منشیات کی فراہمی میں ملوث تھا۔
برطانیہ میں منشیات اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کے 12 ارکان کو 100 سال سے زائد قید
برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں منشیات کی غیر قانونی ترسیل اور منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں 12 افراد کو مجموعی طور پر 100 سال سے زیادہ قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔ سزا پانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق بریڈفورڈ سے تعلق رکھنے والا یہ منظم گروہ یارکشائر، ہمبر اور دیگر علاقوں میں کلاس اے منشیات کی فراہمی میں ملوث تھا۔
تحقیقات کے دوران 135 کلوگرام سے زائد منشیات کی ترسیل کا انکشاف ہوا۔ حکام کے مطابق گروہ منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی رقم کو بھی مختلف طریقوں سے چھپانے اور اس کی منی لانڈرنگ کرنے میں ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق تمام 12 ملزمان کو بریڈفورڈ کراؤن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے مقدمے کی کارروائی کے بعد انہیں مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائیں۔