پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 29 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق، مالک گرفتار

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جبکہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

October 15, 2026 · قومی
پشاور میں اسکول کی چھت گر گئی،4 بچے جاں بحق،20 افراد زخمی

پشاور میں اسکول کی چھت گر گئی،4 بچے جاں بحق،20 افراد زخمی

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی دیر کالونی میں الخیر ماڈل اسکول کی چھت گرنے سے 29 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ صبح 8 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا۔ اسکول کی عمارت تین منزلہ تھی اور تیسری منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ اس دوران چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں متعدد بچے اور اسکول کا عملہ ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ علاقے کی گلیاں تنگ ہونے کے باعث بھاری مشینری کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس سے امدادی کارروائیاں متاثر ہوئیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور خاتون ٹیچر کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں، جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات میں 25 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیے جانے کا بتایا گیا تھا، جبکہ سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق زخمیوں کی مجموعی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی تھی۔

واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ دیگر امدادی ادارے بھی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ عمارت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اور خدشہ ہے کہ مزید افراد اس کے نیچے دبے ہوسکتے ہیں۔

حکام نے اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم، حادثے کی وجوہات اور عمارت میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔