کراچی سے تکنیکی وجوہات کے باعث 8 پروازیں منسوخ
منسوخ ہونے والی پروازوں میں ایئر پلین کی پرواز سی زیڈ 964 اور دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110 شامل ہیں۔
کراچی سے تکنیکی وجوہات کے باعث 8 پروازیں منسوخ
کراچی: تکنیکی مسائل کے باعث کراچی سے مختلف شہروں اور بیرون ملک جانے والی 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر پلین کی پرواز سی زیڈ 964 اور دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110 شامل ہیں۔
اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پروازیں 9P-678، 9P-674 اور 9P-680 بھی منسوخ کردی گئیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے ملتان جانے والی فلائی جناح کی پرواز 9P-870، اسلام آباد کے لیے ایئرسیال کی پرواز PF-125 اور ریاض جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز SV-709 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔
مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ صورتحال کی تصدیق کرلیں۔