بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے،بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی

کرکٹ سے ان کی وابستگی کو ظاہر کرنے کے لیے سالگرہ کے کیک پر بیٹ اور بال کی اشکال بنائی گئی تھیں۔

October 15, 2026 · اسپورٹس
بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے،بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی

بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے،بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے۔ سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنے بھائیوں اور قریبی دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

بابر اعظم کی سالگرہ کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ کرکٹ سے ان کی وابستگی کو ظاہر کرنے کے لیے سالگرہ کے کیک پر بیٹ اور بال کی اشکال بنائی گئی تھیں۔

بابر اعظم کی سالگرہ کی تصاویر ان کے بھائیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔