پشاور اسکول حادثہ، پاک فوج اور ریسکیو اداروں کا مشترکہ آپریشن جاری
اہلکار ملبے میں پھنسے بچوں اور اسکول کے عملے کو نکال کر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔
پشاور اسکول حادثہ، پاک فوج اور ریسکیو اداروں کا مشترکہ آپریشن جاری
پشاور: دیر کالونی میں الخیر اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد پاک فوج اور دیگر امدادی اداروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امدادی اہلکار ملبے تلے دبے بچوں اور اسکول کے عملے کو نکالنے کے لیے سرگرم ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے جوان دیگر ریسکیو اور امدادی اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اہلکار ملبے میں پھنسے بچوں اور اسکول کے عملے کو نکال کر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں عمارت کا ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر اندر موجود افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے تاکہ ملبے تلے دبے افراد تک پہنچ کر انہیں محفوظ طریقے سے باہر نکالا جا سکے۔