اسکول حادثہ،کمشنر پشاور ڈویژن خالد محمود کا زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال کا دورہ

زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

October 15, 2026 · قومی
اسکول حادثہ،کمشنر پشاور ڈویژن خالد محمود کا زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال کا دورہ

اسکول حادثہ،کمشنر پشاور ڈویژن خالد محمود کا زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال کا دورہ

پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور زیرِ علاج زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر کمشنر پشاور نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

کیپٹن (ر) خالد محمود کا کہنا تھا کہ اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے پیش نظر پشاور کے ایمرجنسی اسپتال اور نصیراللہ بابر میموریل اسپتال میں بھی ہنگامی انتظامات کیے گئے۔ اس کے علاوہ کوہاٹ روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

کمشنر پشاور ڈویژن نے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تحقیقات کے دوران کسی کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔