اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ اور او آئی سی اجلاس پر تبادلہ خیال
غزہ کی صورتحال، علاقائی معاملات اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آئندہ اجلاس سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ اور او آئی سی اجلاس پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں غزہ کی صورتحال، علاقائی معاملات اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آئندہ اجلاس سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو میں فلسطین اور غزہ کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے عراق میں 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے اور اس حوالے سے حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دوطرفہ روابط مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔