وزیراعظم شہباز شریف کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات،ایوان میں سرگوشیوں کا تبادلہ
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات،ایوان میں سرگوشیوں کا تبادلہ
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ان کی نشست پر جاکر ملاقات کی اور کچھ دیر گفتگو کرتے رہے۔
دورانِ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف اور محمود خان اچکزئی کھڑے ہوکر بات چیت کرتے دکھائی دیے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
وزیراعظم کے ایوان سے روانہ ہونے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنما ایک دوسرے کے قریب ہوکر گفتگو کرتے رہے۔
اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی۔ ایمل ولی خان نے اپنے موبائل فون میں بلاول بھٹو زرداری کا نمبر محفوظ کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان کچھ دیر بات چیت جاری رہی۔