پشاور میں اسکول کی عمارت گرنے سے 35 افراد جاں بحق،ریسکیو آپریشن مکمل
امدادی کارروائیوں میں 100 اہلکاروں، 18 ایمبولینسوں اور تین بھاری مشینری والی گاڑیوں نے حصہ لیا۔
پشاور میں اسکول کی عمارت گرنے سے 29 افراد جاں بحق،ریسکیو آپریشن مکمل
پشاور میں اسکول کی تین منزلہ عمارت گرنے کے واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، حادثے میں ایک خاتون ٹیچر سمیت 35 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 45 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے ریجنل ڈائریکٹر عارف خٹک کے مطابق عمارت گرنے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ ابتدائی طور پر 16 افراد کی لاشوں کی نشاندہی ہوئی تھی، تاہم چار سے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 35 لاشیں برآمد ہوئیں۔
عارف خٹک کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ گرنے والی عمارت تین منزلہ تھی اور عارضی نوعیت کی تعمیر پر مشتمل تھی۔
ریجنل ڈائریکٹر کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 45 افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں، جنہیں صوبے کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائیوں میں 100 اہلکاروں، 18 ایمبولینسوں اور تین بھاری مشینری والی گاڑیوں نے حصہ لیا۔