ریاض ایئر پورٹ پر حوثی حملوں میں 17 افراد جاں بحق، 330 سے زائد زخمی ہو چکے ،سعودی اتحاد

جواب میں دارالحکومت صنعا اور اہم بندرگاہی شہر الحدیدہ میں حوثی باغیوں کے اہم عسکری مراکز اور تنصیبات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا،ترجمان

October 15, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یکم اکتوبر سے اب تک ہونے والے 20 مختلف حملوں میں 17 افراد جاں بحق اور 330 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ ان حملوں کا نشانہ بنیادی طور پر شہری تنصیبات اور مسافر تھے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اتحادی افواج نے ان جارحانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے یمن کے دارالحکومت صنعا اور اہم بندرگاہی شہر الحدیدہ میں حوثی باغیوں کے اہم عسکری مراکز اور تنصیبات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے گا۔