حنا جاوید قتل کیس،تینوں نامزد ملزمان کے ڈی این اے نمونے میچ کر گئے
45 سالہ حنا جاوید کی لاش 20 اگست کی صبح ان کے گھر کے باتھ روم سے ملی تھی۔ وہ سینیٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں کام کرتی تھیں۔
حنا جاوید قتل کیس،تینوں نامزد ملزمان کے ڈی این اے نمونے میچ کر گئے
حنا جاوید قتل کیس میں ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق گھریلو ملازم ذیشان ارشد کا ڈی این اے مقتولہ کے ناخنوں سے حاصل کیے گئے نمونوں سے میچ کر گیا ہے۔ کیس میں مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر، سسر فیاض اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان ارشد نامزد ہیں۔
45 سالہ حنا جاوید کی لاش 20 اگست کی صبح ان کے گھر کے باتھ روم سے ملی تھی۔ وہ سینیٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں کام کرتی تھیں۔
واقعے کے وقت مقتولہ کے دونوں ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے، جبکہ ان کے منہ پر کپڑا بندھا ہوا تھا۔ ان کے گلے میں بجلی کی تار اور چادر سے بنا پھندا بھی موجود تھا۔
ڈی این اے رپورٹ کی سمری کے مطابق مقتولہ کے نمونے ان کے شوہر، سسر اور گھریلو ملازم کے نمونوں سے مطابقت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب مقتولہ کے اہلخانہ نے پولیس کی تفتیش پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔