انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انگلش ٹیم مقامی ہوٹل روانہ ہوگئی۔ ٹیم شیڈول کے مطابق ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد: انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انگلش ٹیم مقامی ہوٹل روانہ ہوگئی۔ ٹیم شیڈول کے مطابق ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔