کوکین کوئین انمول عرف پنکی منشیات کیس سے بری
اگر ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے جیل سے رہا کردیا جائے۔ عدالت کا حکم
October 16, 2026 · قومی
کوکین کوئین انمول عرف پنکی منشیات کیس سے بری
کراچی کی سیشن عدالت جنوبی نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگر ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے جیل سے رہا کردیا جائے۔
عدالت نے انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی بریت کا حکم دیا۔
عدالتی حکم کے مطابق انمول کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار یا مطلوب نہ ہونے کی صورت میں رہائی کی حق دار ہوگی۔
واضح رہے کہ اسی مقدمے میں ملزمہ کے بھائی ناصر کو بھی پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے۔