دیر کالونی اسکول سانحہ،تمام جاں بحق بچوں کی شناخت مکمل،میتیں ورثا کے حوالے
واقعے میں زخمی ہونے والے 27 بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی تھی
دیر کالونی اسکول سانحہ،تمام جاں بحق بچوں کی شناخت مکمل،میتیں ورثا کے حوالے
پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دیر کالونی اسکول سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ تمام میتیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق سانحے میں جاں بحق ہونے والے 32 بچوں اور ایک ٹیچر کی لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ اب وہاں سانحے کا کوئی زخمی بچہ زیرِ علاج نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 27 بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔ تمام زخمی بچوں کو ضروری علاج کے بعد گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر چار میتوں کی شناخت میں دشواری پیش آئی تھی، تاہم رات گئے شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان میتوں کو بھی ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔