پشاور ہائیکورٹ کا سابق ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا کو گرفتار اور ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم
عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ کا سابق ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا کو گرفتار اور ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے اور ہراساں کرنے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو روک دیا ہے۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے شاہ فیصل اتمانخیل کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور متعلقہ حکام کو ان کے خلاف کسی بھی غیر قانونی کارروائی سے روکا جائے۔
عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سابق ایڈووکیٹ جنرل کی گرفتاری اور انہیں ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا، جبکہ متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔