پشاور کے علاقے سپین میلہ میں پولیس پوسٹ پر حملہ، کانسٹیبل شہید
فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی اقدامات اور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
پشاور کے علاقے سپین میلہ میں پولیس پوسٹ پر حملہ، کانسٹیبل شہید
پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حسن خیل میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق گزشتہ رات حسن خیل کے علاقے سپین میلہ میں قائم پولیس پوسٹ کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل نے جامِ شہادت نوش کیا۔
میاں سعید کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے حملے کا فوری جواب دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کے مطابق جوابی فائرنگ کے دوران متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی اقدامات اور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔