سہیل آفریدی نے کانپیں ٹانگتے ہوئے گرفتاری دی ، اختیار ولی
دوسروں کو سرپرائز دینے کے دعوے کرنے والے خود سرپرائز لے کر چلے گئے۔
فائل فوٹو
پشاور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی نے دعویٰ کیا ہے کہ نام نہاد احتجاج کے چیمپئن سہیل آفریدی نے خوف کے عالم میں گرفتاری دی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر پوسٹ میں اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو سرپرائز دینے کے دعوے کرنے والے خود سرپرائز لے کر چلے گئے۔
انہوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما سلطان محمود غزنوی کچن کے اسٹور میں چھپ گئے، جبکہ مشیرِ اطلاعات برقع پہن کر انقلابی مارچ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اختیار ولی نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی اپنی ہی صوبائی حکومت کے دور میں صوابی تک مارچ نہ کر سکے اور کانپیں ٹانگتے ہوئے گرفتاری دے دی۔