میانوالی:حجاب نہ کرنے پر نوجوان نے 13 سالہ چچا زاد بہن کو قتل کردیا

بیٹی کے ہمراہ سودا سلف خریدنے گیا تھا، ملزم نے قتل سے پہلے روک کر کہا بغیر حجاب نکلتی ہو، آج مزہ چکھاتا ہوں ، والد

October 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

میانوالی : بغیر حجاب گھر سے نکلنے پر ملزم نے چچا زاد بہن کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق قتل کی گئی لڑکی کی عمر 13سال ہے، لاش پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردی گئی ۔

تھانہ صدر میں لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، والد مدعی مقدمہ ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بیٹی کے ہمراہ سودا سلف خریدنے گیا تھا، ملزم نے قتل سے پہلے روک کر کہا بغیر حجاب نکلتی ہو، آج مزہ چکھاتا ہوں۔

والدنے بیان دیا کہ بغیر حجاب نکلنے پر ملزم چچا زاد بھائی نے میرے سامنے بیٹی پر پستول سے 7 فائر کیے۔