خطے میں موجود امریکی افواج کو بہت جلد نکال دیا جائے گا۔ایرانی فوج

خطے کے ممالک کی باہمی شراکت داری کے ذریعے اجتماعی سلامتی کا نظام قائم کیا جا سکتا ہے، جس سے بیرونی طاقتوں پر انحصار کم ہوگا۔

October 17, 2026 · بام دنیا
خطے میں موجود امریکی افواج کو بہت جلد نکال دیا جائے گا۔ایرانی فوج

خطے میں موجود امریکی افواج کو بہت جلد نکال دیا جائے گا۔ایرانی فوج

ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے خطے سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا کے مطابق، آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنے کا معاملہ خطے سے امریکی افواج کے انخلا سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود امریکی افواج کو بہت جلد نکال دیا جائے گا۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ خطے کے ممالک کی باہمی شراکت داری کے ذریعے اجتماعی سلامتی کا نظام قائم کیا جا سکتا ہے، جس سے بیرونی طاقتوں پر انحصار کم ہوگا۔

ترجمان نے جہازوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی افواج کی جانب سے مقرر کردہ سمندری راستے استعمال کیے جائیں۔

ایران کے اس بیان سے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت، خطے میں امریکی فوجی موجودگی اور علاقائی سلامتی سے متعلق کشیدگی ایک بار پھر نمایاں ہوگئی ہے۔