ریاض ایئرپورٹ کی بندش برقرار، پروازیں متبادل ہوائی اڈوں سے چلنے لگیں

سعودی ایئرلائن نے ریاض کے لیے اور وہاں سے روانہ ہونے والی پروازوں کا آپریشن جدہ منتقل کر دیا ہے۔

October 20, 2026 · بام دنیا
ریاض ایئرپورٹ کی بندش برقرار، پروازیں متبادل ہوائی اڈوں سے چلنے لگیں

ریاض ایئرپورٹ کی بندش برقرار، پروازیں متبادل ہوائی اڈوں سے چلنے لگیں

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا ایئرپورٹ تاحال بند ہے، تاہم مسافروں کی آمدورفت جاری رکھنے کے لیے پروازیں متبادل ہوائی اڈوں سے چلائی جا رہی ہیں۔ سعودی ایئرلائن نے ریاض کے لیے اور وہاں سے روانہ ہونے والی پروازوں کا آپریشن جدہ منتقل کر دیا ہے۔

پروازوں کے شیڈول کے مطابق آج جدہ سے کراچی اور پشاور کے لیے ریاض کی چار پروازیں چلائی جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان کی مختلف فضائی روٹس پر بھی تاخیر کی اطلاعات ہیں۔ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی پروازیں پی کے 304 اور پی کے 305 تین گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں پی اے 200 اور پی اے 201 چار گھنٹے تاخیر سے چلیں۔

کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 کی روانگی میں ساڑھے چھ گھنٹے تاخیر متوقع ہے، جبکہ کابل سے اسلام آباد آنے والی دو پروازیں سات گھنٹے کی تاخیر سے آپریٹ ہوں گی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان چار پروازوں میں ساڑھے چار گھنٹے تک تاخیر ریکارڈ کی گئی، جبکہ لاہور سے مسقط جانے والی دو پروازیں بھی چار گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔