اسلام آباد کے جی سکس اور ایچ نائن ہفتہ وار بازار فی الحال بند رہیں گے

مطلوبہ حفاظتی انتظامات مکمل ہونے تک دونوں بازاروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام

October 20, 2026 · قومی
اسلام آباد کے جی سکس اور ایچ نائن ہفتہ وار بازار فی الحال بند رہیں گے

اسلام آباد کے جی سکس اور ایچ نائن ہفتہ وار بازار فی الحال بند رہیں گے

اسلام آباد کے جی سکس اور ایچ نائن ہفتہ وار بازار فی الحال بند رہیں گے، سی ڈی اے نے درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جی سکس اور ایچ نائن کے ہفتہ وار بازار کھولنے کے لیے اسٹال ہولڈرز کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ حکام کے مطابق مطلوبہ حفاظتی انتظامات مکمل ہونے تک دونوں بازاروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سی ڈی اے کی جانب سے جاری خط میں واضح کیا گیا ہے کہ بازاروں کی بحالی کے لیے تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ریسکیو حکام اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خط کے مطابق جب تک مقررہ حفاظتی انتظامات مکمل نہیں ہوتے، اسٹال ہولڈرز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سی ڈی اے نے اپنے فیصلے کی نقل چیئرمین سی ڈی اے، انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری داخلہ کو بھی ارسال کر دی ہے۔