پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی بھی پیش ہوئے

October 21, 2026 · قومی
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی بھی پیش ہوئے۔ اس موقع پر اعظم سواتی کی جانب سے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے بریت کی درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے، جبکہ مقدمے کی آئندہ سماعت کے لیے 12 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسے کے معاملے پر تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔