خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر ایمرجنسی نافذ کی گئی، جبکہ صدر مملکت کے پاس اس اقدام کے لیے ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں تھے۔

October 21, 2026 · قومی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ 14 روز کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں۔ کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر ایمرجنسی نافذ کی گئی، جبکہ صدر مملکت کے پاس اس اقدام کے لیے ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں تھے۔

درخواستوں میں یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت صوبے میں فوج طلب کی گئی، حالانکہ اس شق کے تحت مسلح افواج کو سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے بلایا جاتا ہے۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔ عدالت نے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے معاملے کی مزید سماعت 10 نومبر کو مقرر کردی۔