کوئٹہ میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری نذرِ آتش، تحقیقات شروع

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں، جبکہ مزید گاڑیاں بھی روانہ کی جا رہی ہیں۔

October 21, 2026 · قومی
کوئٹہ میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری نذرِ آتش، تحقیقات شروع

کوئٹہ میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری نذرِ آتش، تحقیقات شروع

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کی بھاری مشینری کو آگ لگا دی، جس کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ نے تعمیراتی کمپنی کی بھاری مشینری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں، جبکہ مزید گاڑیاں بھی روانہ کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاحال آگ لگانے میں ملوث افراد کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔