اسلام آباد میں شیشہ کیفوں پر پابندی برقرار

جن شیشہ کیفوں کے پاس پہلے سے این او سی موجود ہیں، وہ بھی پابندی سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔

October 21, 2026 · قومی
اسلام آباد میں شیشہ کیفوں پر پابندی برقرار

اسلام آباد میں شیشہ کیفوں پر پابندی برقرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ متعلقہ قواعد و ضوابط تیار ہونے تک یہ پابندی نافذ رہے گی۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں متعلقہ قانونی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیشہ کیفوں سے متعلق قواعد و ضوابط کی تیاری کا عمل فوری مکمل کرایا جائے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ قانونی قواعد بنائے بغیر صرف عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری ہونے سے قانون کے تحت ممنوع شیشہ کیفوں کو اجازت نہیں مل سکتی۔ اس لیے جن شیشہ کیفوں کے پاس پہلے سے این او سی موجود ہیں، وہ بھی پابندی سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق شیشہ کیفوں کو جاری کیے گئے سابقہ این او سیز بھی واپس تصور کیے جائیں گے۔

عدالت نے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔