پاکستان دشمن فلم بنانے والے بھارتی اداکاروں کو واہگہ سرحد پر عاطف اسلم کی موسیقی نے ڈبو دیا

نیپال میں فلم کی نمائش روک دی گئی،حکام نےقومی سلامتی اورامن و امان سےمتعلق خدشات ظاہرکیے

October 21, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

واہگہ اٹاری بارڈر پر بالی ووڈ اداکار سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لیے پہنچے، جسے پاکستان مخالف قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی دوران پاکستانی جانب کوک اسٹوڈیو کی موسیقی کی آواز بلند کردی گئی، جس کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

فلم کی تشہیر کے دوران پاکستانی جانب موسیقی کی آواز تیز کیے جانے کا منظر توجہ کا مرکز بن گیا۔ تاہم، فلم کو ریلیز سے قبل ہی ایک اور رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں نیپال میں بھی اس کی عوامی نمائش کی اجازت نہیں دی گئی۔

بھارتی اداکار آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی اسپائی کامیڈی فلم ’اڑتا تیر‘ 23 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، لیکن نیپال میں حکام کے فیصلے کے باعث وہاں اس کی نمائش روک دی گئی ہے۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق نیپال کی وزارتِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مرکزی فلم سنسر بورڈ کے جائزے کے بعد فلم کی عوامی نمائش کی اجازت دینے سے انکار کیا۔ اس فیصلے سے نیپالی ڈسٹری بیوٹر ’نیشنل سائن گروپ نیپال‘ کو سرکاری خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق نیپالی حکام نے نیشنل سنیما ایکٹ کی دفعہ 8 (3) کا حوالہ دیا ہے، جس کے تحت ایسی فلموں کی نمائش محدود کی جاسکتی ہے جو ملک کی سلامتی، امن و امان، دوستانہ ممالک کے ساتھ تعلقات یا مختلف برادریوں کے درمیان امن کے لیے نقصان دہ سمجھی جائیں۔

دوسری جانب فلم کو پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا ہے۔ صارفین نے فلم کے مبینہ پاکستان مخالف موضوع پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فلم کی تشہیر کے دوران واہگہ بارڈر پر پاکستانی جانب کوک اسٹوڈیو کی موسیقی بلند ہونے کا منظر بھی کیمرے میں محفوظ ہوا، جس نے اداکاروں کی آمد کے موقع پر توجہ حاصل کی