سندھ کے 13 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا اعلان
حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، ٹنڈوالہیار، مٹیاری، دادو اور نوشہروفیروز سمیت صوبے کے 13 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔
سندھ کے 13 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا اعلان
سندھ کے 13 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات 22 نومبر کو ہوں گے
سندھ کے 13 اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی 39 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق ان نشستوں پر پولنگ 22 نومبر کو ہوگی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، ٹنڈوالہیار، مٹیاری، دادو اور نوشہروفیروز سمیت صوبے کے 13 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار 22 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 24 سے 28 اکتوبر تک کی جائے گی۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 29 اکتوبر کو جاری ہوگی۔
کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ 7 سے 9 نومبر تک جاری رہے گا، جبکہ امیدواروں کو 10 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب کراچی کے ضلع جنوبی کی یونین کونسل 8 کلری شاہ بیگ میں وائس چیئرمین کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا۔