امریکا کا سعودی عرب میں سفارتی عملے اور اہلخانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم
مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں تعینات امریکی سفارتی اہلکاروں کے اہلخانہ کو بھی روانگی کا کہا گیا ہے۔
امریکا کا سعودی عرب میں سفارتی عملے اور اہلخانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم
واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب میں تعینات اپنے سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں تعینات امریکی سفارتی اہلکاروں کے اہلخانہ کو بھی روانگی کا کہا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات، اردن، قطر اور بحرین میں تعینات امریکی سفارتی عملے کے اہلخانہ کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اس فیصلے کی وجوہات اور سفارتی عملے یا ان کے اہلخانہ کی روانگی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ اس معاملے پر امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے بھی تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔