پی ٹی آئی کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ قائد حزب اختلاف ہیں، جبکہ لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کا فیصلہ بھی برقرار ہے۔

October 22, 2026 · قومی
پی ٹی آئی کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ 10 روز کے اندر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ قائد حزب اختلاف ہیں، جبکہ لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کا فیصلہ بھی برقرار ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور اسپیکر کو لاپتا کیا گیا ہے، جبکہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو بھی اٹھایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ان کی ناکامی سے متعلق غلط بیانیہ پیش کیا گیا اور مذاکرات کو دانستہ طور پر ناکام بنایا گیا۔