ایران کے معاملے پر جلد کچھ ہونے والا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

ایران سے متعلق امریکی صدرکا اہم بیان،ایرانی فوج کے سربراہ کاغیر روایتی جنگ کے لیے تیار ہونے کادعویٰ

October 22, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر جلد کسی پیش رفت کا عندیہ دے دیا ہے، جبکہ ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران غیر روایتی جنگ کے لیے تیار ہے۔

جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر جلد کچھ ہونے والا ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران غیر روایتی جنگ کے لیے تیار ہے۔