چین کے علاقے تبت میں زلزلے سے 16 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ
زلزلے کا مرکز جنوب مغربی تبت کی باقین کاؤنٹی میں تھا، جو شہر ناگچو کے علاقے میں واقع ہے۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
چین کے علاقے تبت میں زلزلے سے 16 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ
چین کے علاقے تبت میں شدید زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ سیکڑوں مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
چینی سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ زلزلہ جمعرات کی رات آیا۔ اس کا مرکز جنوب مغربی تبت کی باقین کاؤنٹی میں تھا، جو شہر ناگچو کے علاقے میں واقع ہے۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
پیش از این، در پی وقوع زلزلهای به بزرگی ۷ ریشتر در تبت چین، دست کم ۱۶ نفر کشته و ۳۲ نفر زخمی شدند و صدها خانه فرو ریختند. pic.twitter.com/oEgGyJsltv
— Rkzasafari (@rkzasafari) October 22, 2026
زلزلے کے مرکز کے جغرافیائی محل وقوع کے مطابق یہ 32.40 ڈگری شمالی عرض بلد اور 93.79 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ چینی صدر نے متعلقہ حکام کو متاثرین کی مدد، زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔