اسحاق ڈار آر فور اور آر فور پلس اجلاسوں میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے

دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

October 23, 2026 · قومی
اسحاق ڈار آر فور اور آر فور پلس اجلاسوں میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے

اسحاق ڈار آر فور اور آر فور پلس اجلاسوں میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے، جہاں وہ آر فور اور آر فور پلس اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی استنبول آمد پر ترک وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جیہاد ارگینے اور پاکستانی سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران ہونے والے آر فور اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، جبکہ آر فور پلس اجلاس میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ وہ مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔