پی ٹی آئی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے پارٹی گروپس چھوڑ دیے
بانی چیئرمین عمران خان کی بہنیں اور اہلیہ بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، تاہم ان کی رہائی کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔مشعال یوسفزئی
پی ٹی آئی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے پارٹی گروپس چھوڑ دیے
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سینیٹر مشعال یوسفزئی نے پارٹی کے گروپس چھوڑ دیے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی جانب سے پارٹی قیادت پر تنقید بھی کی جا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسفزئی نے تصدیق کی کہ انہوں نے پارٹی گروپس خود چھوڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی ناکامی پر حقائق جاننے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل نہیں دی جا رہی۔
مشعال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی بہنیں اور اہلیہ بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، تاہم ان کی رہائی کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔
ان کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات بھی نہیں ہو پا رہی۔ انہوں نے پارٹی قیادت پر زور دیا کہ ان معاملات کے حل اور رہنماؤں کی رہائی کے لیے جلد واضح حکمت عملی تیار کی جائے۔