کنڈیارو کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق،3 زخمی

واقعے کی اطلاع ملنے پر بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔

October 24, 2026 · قومی
کنڈیارو کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق،3 زخمی

کنڈیارو کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق،3 زخمی

کنڈیارو کے قریب کچے کے علاقے میں زمین کے تنازع پر کلہوڑا برادری کے دو فریقین کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پپری تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں زمین کے تنازع پر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔