وادی نیلم میں اسکول جانے والے 3 بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق
حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں اور تمام بچے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
وادی نیلم میں اسکول جانے والے 3 بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں نگدر کناری کے قریب ایک گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 3 بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ حادثے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں اور تمام بچے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار بچے اسکول جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جا گری۔ حادثے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔