راولپنڈی میں ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی اور 3 سالہ بیٹا جاں بحق
پولیس نے تینوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردیا۔
راولپنڈی میں ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی اور 3 سالہ بیٹا جاں بحق
راولپنڈی: چکری روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں ڈمپر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا تین سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ چونترہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں ڈمپر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا۔ حادثے میں 32 سالہ افضال احمد، ان کی 27 سالہ اہلیہ حاجرہ افضال اور تین سالہ بیٹا ریحان احمد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت سے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔