نیتھیا گلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع
نیتھیا گلی کا سفر کرتے وقت موسم کی تازہ صورتحال اور سڑکوں کی حالت کو مدنظر رکھیں، احتیاط سے گاڑی چلائیں اور ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔سیاحوں کو ہدایت
نیتھیا گلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع
نیتھیا گلی:خیبر پختونخوا کے معروف سیاحتی مقام نیتھیا گلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
برفباری کے بعد انتظامیہ نے بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں کی صفائی کا عمل شروع کیا تاکہ مقامی افراد اور سیاحوں کی آمدورفت کو ممکنہ مشکلات سے بچایا جاسکے۔
خیبرپختونخوا نتھیاگلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی ۔
اور اسکے ساتھ ہی برف ہٹانے کا کام شروع۔ نتھیاگلی میں آپ کو صاف ستھرا روڈ ملیں گا۔
یہ ہے اصل تبدیلی وقت پر کام۔ pic.twitter.com/kV8opMkSgw
— Sweet Kelly (@Sweetlellii) October 24, 2026
مقامی ذرائع اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں لوڈر مشینوں کو سڑکوں سے برف ہٹاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بروقت اقدامات کا مقصد راستوں کو آمدورفت کے لیے محفوظ اور قابلِ استعمال رکھنا ہے۔
سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیتھیا گلی کا سفر کرتے وقت موسم کی تازہ صورتحال اور سڑکوں کی حالت کو مدنظر رکھیں، احتیاط سے گاڑی چلائیں اور ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔