سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی پیپلز پارٹی میں شامل

بچپن سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی مداح رہی ہوں،بے نظیر بھٹو کی زندگی اور جدوجہد نے بہت سی خواتین کو متاثر کیا ،اداکارہ ایمن سلیم

October 24, 2026 · قومی
سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی پیپلز پارٹی میں شامل

سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی پیپلز پارٹی میں شامل

اداکارہ ایمن سلیم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کردیا ہے۔ وہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایمن سلیم کی ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے، جس میں انہیں ایک تقریب کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمن سلیم نے کہا کہ وہ بچپن سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی مداح رہی ہیں۔ ان کے مطابق بے نظیر بھٹو کی زندگی اور جدوجہد نے بہت سی خواتین کو متاثر کیا ہے۔

ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بننا ان کے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک یہ محض سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ اپنے ملک اور عوام سے ایک وعدہ ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ ملک کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔