لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی کو پیٹنے والا ضمانت پر رہا، مریم نواز کا اظہار افسوس

اہم پیش رفت، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع، مزید تفصیلات طلب۔

October 24, 2026 · قومی

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے ملزم غلام مصطفیٰ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کے واقعے میں ملزم کی ضمانت پر رہائی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے ملزم غلام مصطفیٰ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ واقعے نے ایک بار پھر توجہ حاصل کرلی ہے۔

اس سے قبل، تھانہ مزنگ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار شخص کی جانب سے اسکوٹی چلانے والی لڑکی پر بدترین تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعے کی وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ موٹر سائیکل سوار شخص نے زبردستی روڈ سائیڈ پر لڑکی کو روکا اور اس پر حملہ کر دیا۔ تشدد کے باعث متاثرہ لڑکی اسکوٹی سے گر گئی تھی جبکہ شہریوں نے موقع پر پہنچ کر اسے بچایا۔

تھانہ مزنگ پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم کے تشدد سے لڑکی کے چہرے پر زخم آئے اور اس کا 85 ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ بھی ٹوٹ گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا اور عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔